0
Thursday 25 Nov 2021 15:19

حالیہ ہوائی حملے میں شامی دفاع نے اکثر اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا ہے، روس

حالیہ ہوائی حملے میں شامی دفاع نے اکثر اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا ہے، روس
اسلام ٹائمز۔ شام میں روس کے مصالحاتی مرکز (Russian Reconciliation Center) کے ڈپٹی ڈائریکٹر وادیم کولٹ (Rear Admiral Vadim Kolet) نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں شام پر تازہ اسرائیلی ہوائی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ بدھ کی سہ پہر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریئرایڈمرل وادیم کولٹ نے کہا کہ گذشتہ شب حمص پر فائر کئے جانے والے اکثر اسرائیلی میزائلوں کو شامی ایئر ڈیفنس کی جانب سے ہوا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔ روسی ای مجلے ریانووستی کے مطابق شام میں روسی مصالحاتی مرکز کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ بدھ کی سحر 2 بجکر 28 تا 38 منٹ کے دوران اسرائیل کے 6 ٹیکٹیکل ایف-16 طیاروں نے لبنانی ہوائی حدود میں داخل ہو کر شام کے صوبہ حمص کو 12 میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا تھا۔ وادیم کولٹ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس ہوائی حملے میں صرف ایک شامی فوجی معمولی زخمی ہوا ہے، کہا کہ شام میں نصب پینٹسر-ایس1 (Pantsir-S1 (SAM-22)) میزائل ڈیفنس سسٹم نے کل 10 اسرائیلی میزائلوں کو تباہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965397
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش