QR CodeQR Code

خضدار، گھریلو ناچاکی پر شوہر کے ہاتھوں خاتون قتل، ملزم گرفتار

25 Nov 2021 15:43

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو متعدد چھاپوں کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا آلہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ خاتون کی نعش ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گھریلو ناچاکی کے ایک واقعہ میں شوہر نے اپنی ہی بیوی کو قتل کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان کے شہر خضدار میں پیش آیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کوشک میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر میاں نے بیوی کو قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی خضدار نے قتل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کا حکم دیا۔ جس کے بعد سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور نعش کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا اور ایک گھنٹے میں شوہر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965404/خضدار-گھریلو-ناچاکی-پر-شوہر-کے-ہاتھوں-خاتون-قتل-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org