QR CodeQR Code

مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت پر مبنی امریکی دہشتگردانہ اقدام کیخلاف ایران-عراق جوڈیشل کمیٹی کا دوسرا اجلاس

25 Nov 2021 17:23

عراقی میڈیا کیمطابق ایران-عراق جوڈیشل کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج بغداد میں منعقد ہوا جسکا مقصد جنرل قاسم سلیمانی، ابومہدی المہندس اور رفقاء کی شہادت کا باعث بننے والے امریکی دہشتگردانہ اقدام کیخلاف جاری قانونی کارروائی کا جائزہ لینا ہے


اسلام ٹائمز۔ متحدہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی ٹارگٹ کلنگ پر مبنی امریکی دہشتگردانہ اقدام کے خلاف جاری قانونی کارروائی سے متعلق ایران-عراق جوڈیشل کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقد ہوا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے عراقی عدلیہ کے بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ آج کے روز منعقد ہونے والے عراق-ایران جوڈیشل کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں بغداد ایئرپورٹ پر انجام پانے والے امریکی دہشتگردانہ اقدام کے خلاف جاری قانونی کارروائی کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے ضروری شواہد و ثبوت کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے۔ عرب ای مجلے السومریہ نیوز کے مطابق اس جوڈیشل کمیٹی کا پہلا اجلاس گذشتہ شب منعقد ہوا تھا جس میں عراق کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کی نمائندگی میں سربراہ جوڈیشل سپروائزری بورڈ جسٹس مسلم متعب مدیب، جوڈیشل سپروائزر جسٹس رزاق کاظم رسن، پراسیکیوٹر جنرل خالد رخیص اور ڈائریکٹر جوڈیشل گارڈ رحیم عبد حسن نے شرکت کی جبکہ ایران کی جانب سے شریک جوڈیشل وفد کی سربراہی ڈپٹی اٹارنی جنرل و بین الاقوامی کورٹ آف جسٹس تہران کے سربراہ میر مصطفی سید اشرفی کر رہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 965426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965426/مزاحمتی-کمانڈروں-کی-شہادت-پر-مبنی-امریکی-دہشتگردانہ-اقدام-کیخلاف-ایران-عراق-جوڈیشل-کمیٹی-کا-دوسرا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org