0
Thursday 25 Nov 2021 18:56

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی، بلاول بھٹو زرداری

حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی، بلاول بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرادری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی دکھائی، پیٹرول پمپ بند ہونے سے آج پورا ملک پریشان رہا۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپ بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں، کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امورِ زندگی ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی اجیرن کردی، پی ٹی آئی حکومت حل ہونے والے مسائل بھی نااہلی سے بحران بنا دیتی ہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی، قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول، گیس پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں، پہلے دن سے ہم نے پی ٹی آئی بجٹ کو ناکام کہا۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کے ثمرات سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نااہل حکمران ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش