0
Thursday 25 Nov 2021 19:21

ڈر ہے کہ پیٹرول کچھ ہفتے میں 170 روپے فی لیٹر نہ ہوجائے، سعید غنی

ڈر ہے کہ پیٹرول کچھ ہفتے میں 170 روپے فی لیٹر نہ ہوجائے، سعید غنی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومت نے ایک ہی رات 25 روپے قیمت بڑھا دی ‏تھی، ڈر ہے کہ پیٹرول کچھ ہفتے میں 170 روپے فی لیٹر نہ ہوجائے۔ ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ 3 ماہ پہلے پورے ملک میں پیٹرول کا بحران پیدا ہوا تھا اور اب پیٹرول پمپس ‏کی بندش یہ کوئی پھر نیا ڈرامہ ہے، عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے یہ حکومت ڈرامے کرتی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی کو سندھ سے تکلیف لاحق ہے، پنجاب، خیبر پختونخواہ کے عوام کو ‏غیر معیاری آٹا فراہم کیا جارہا ہے، عمران نیازی اینڈ کمپنی کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فخر امام، خسرو بختیار نے گندم اور چینی ایکسپورٹ کی، ملک میں بجلی اور گیس کے بعد اب ‏پیٹرول بھی نہیں، چندہ چوروں کی حکومت نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ان کو تکلیف ہے کہ سندھ میں ‏کسانوں کو گندم مناسب قیمت پر کیوں مل رہی ہے، موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی کیوں خریدی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش