QR CodeQR Code

پیٹرول مہنگا کرنے سے پہلے حکومت کم از کم ماہانہ تنخواہ 50 ہزار کرے، ثروت اعجاز قادری

25 Nov 2021 19:26

اپنے ایک بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لولی پاپ کا دور ختم، حکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو مدت پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ لولی پاپ کا دور ختم، حکمرانوں نے عوام کو ریلیف نہیں دیا تو مدت پوری کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمرانوں کی مایوس کن پالیسیوں نے عوام کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے، عوام حکومتی پالیسیوں سے شدید مشکلات کا شکار ہیں، طفل تسلیوں سے کام نہیں چلے گا، اب عملی طور پر کام نہ کیا تو عوام کا غیض و غضب کا سامنا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو دنیا کا ماڈل بنانے کی بجائے اس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے، چیف جسٹس آف پاکستان مہنگائی کے خلاف از خود نوٹس لیں، مظلوم غریب عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ مافیاز حکومت کی رٹ کو چیلنج کر رہا ہے اور حکومت بے بس ہے، پیٹرول کو بنیاد بنا کر مہنگائی کا طوفان لایا جا رہا ہے، پیٹرول مہنگا کرنے سے پہلے حکومت مزدور کی تنخواہ کم از کم ماہانہ 50 ہزار کرے، مہنگائی نے غریب عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965443/پیٹرول-مہنگا-کرنے-سے-پہلے-حکومت-کم-ماہانہ-تنخواہ-50-ہزار-کرے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org