0
Thursday 25 Nov 2021 19:37

وزیراعظم عمران خان سے خالد خورشید کی ملاقات، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان سے خالد خورشید کی ملاقات، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو
اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِاعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ملاقات میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے متاثر ہونے والے افراد کے مسائل اور پاور پالیسی پر بھی گفتگو ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 965444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش