QR CodeQR Code

تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، نجات ضروری ہے، شازیہ مری

25 Nov 2021 19:42

ایک بیان میں سیکرٹری اطلاعات پی پی نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جارہا ہے، ہر طرح کی مافیا عمران خان کی اے ٹی ایم مشین ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ملک بھر میں پیٹرول پمس کی بندش پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، اس وباء سے نجات ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نالائق وزیراعظم نے پیٹرول بحران پیدا کرکے ملک کا پہیہ جام کردیا ہے، لاڈلے نے قوم کو رلایا بھی رول بھی دیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ تبدیلی تباہی کی وباء بن چکی ہے، اس وباء سے نجات ضروری ہے، عمران خان پیٹرول قیمتوں میں اضافے کا پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے تحت عوام کو پریشان کیا جارہا ہے، ہر طرح کی مافیا عمران خان کی اے ٹی ایم مشین ہے، یہ پہلی حکومت ہے جو رات کی تاریکی میں پیٹرول قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 965445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965445/تبدیلی-تباہی-کی-وباء-بن-چکی-ہے-نجات-ضروری-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org