0
Thursday 25 Nov 2021 19:51

نالائق وفاقی حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، سندھ حکومت

نالائق وفاقی حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے، سندھ حکومت
اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزراء نے کہا ہے کہ نالائق حکومت آئے روز بحرانوں کو جنم دے رہی ہے۔ سندھ کے صوبائی وزیر ماحولیات اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران حکومت آئی ایم ایف سے معاہدوں کے بعد پیٹرول سمیت دیگر اشیاء مہنگی کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی سے عوام پریشان ہے اور اب پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگوں کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول پمپس بند ہونے سے لوگ دفاتر پہنچ نہیں سکتے، ملک میں بجلی بند، گیس بند، روڈ بند، اسپتال بند، چینی بند اور روٹی بند ایک چیز کھلی رہتی تھی مگر پیٹرول پمپس وہ بھی بند ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کل حکومت نے عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیا اور آج پیٹرول نہیں مل رہا، عوام کو پیٹرول ملے نہ ملے مگر وفاقی وزراء کو تو مفت میں مل جاتا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا کہ ملک چلانے کے دعویداروں سے ایک ایسوسی ایشن نہیں سنبھل رہی ہے۔ ملک میں پیٹرول کی عدم فراہمی سے متعلق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نے ہر کاروبار کو اپنی منطقوں سے نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزید قیمتیں پیٹرولیم ڈیلرز کے کاندھوں پر رکھ کر عوام سے وصول کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 965446
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش