QR CodeQR Code

لسبیلہ، مختلف کارروائیوں میں دو منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

25 Nov 2021 21:06

گشت کے دوران بیلہ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے چرس بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے مبینہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لسبیلہ میں مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں دو منشیات فروشوں کو چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیلا پولیس نے گشت کے دوران ایک کارروائی میں شاہد نامی ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ ملزم مطلوب منشیات فروش ہے اور اسکے قبضے سے 5 کلو چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایک اور کارروائی میں قاسم نامی ملزم گرفتار ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد کرلیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائیوں کا آغاز کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965454/لسبیلہ-مختلف-کارروائیوں-میں-دو-منشیات-فروش-گرفتار-چرس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org