QR CodeQR Code

کوئٹہ، ہسپتال کے 7 ملازمین مریضوں سے پیسہ وصول کرنے پر معطل

25 Nov 2021 21:39

کمیٹی کیجانب سے تحقیقات کے بعد پیسے لینے میں ملوث پائے جانے والے 7 ملازمین کو نوکری سے معطل کردیا گیا ہے۔ جن میں 2 خواتین، 2 سوئپر اور 3 سکیورٹی گارڈز شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مریضوں سے غیر قانونی طور پر پیسے لینے پر کوئٹہ کے سول ہسپتال میں 7 ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ کے مطابق گاٸنی لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے سے متعلق انکواٸری رپورٹ جاری کرنے کے بعد انکواٸری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق 2 خواتین ملازمین، 2 سوٸپر اور نجی سکیورٹی کمپنی کے 3 گارڈز لیبر روم میں مریضوں سے پیسے لینے میں ملوث قرار پائے ہیں۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق تمام ملوث ملازمین کو معطل کرکے سنڈیمن ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 965461

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965461/کوئٹہ-ہسپتال-کے-7-ملازمین-مریضوں-سے-پیسہ-وصول-کرنے-پر-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org