QR CodeQR Code

منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں، وزیراعظم

25 Nov 2021 21:43

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں اشیا ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے، ان کھاد بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو مافیاز کے ساتھ مل کر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سندھ حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر اقدامات نہ کیے تو وفاقی حکومت مداخلت کر سکتی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں گندم اور کھاد کے اسٹاک کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ 6.6 ملین میٹرک ٹن سرکاری گندم کا اسٹاک دستیاب ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر عوام دشمن ہیں، ان کےخلاف سخت انتظامی کارروائی عمل میں لائی جائے، ملک میں اشیا ضروریہ کی کوئی قلت نہیں ہے، ان کھاد بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو مافیاز کے ساتھ مل کر مصنوعی قلت پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مافیا صارفین کے مفاد کا خیال رکھنے کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، چینی کے شعبے کے لیے متعارف کرائے گئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو کھاد کی صنعت کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔ وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر سندھ حکومت نے عوام دشمن مجرموں کے خلاف موثر اقدامات نہ کیے تو وفاقی حکومت مداخلت کر سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 965464

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965464/منافع-خوری-اور-ذخیرہ-اندوزی-میں-ملوث-عناصر-عوام-دشمن-ہیں-وزیراعظم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org