QR CodeQR Code

حکومتی مذاکرات کا دعویٰ مسترد، پیٹرولیم ڈیلرز کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

25 Nov 2021 21:51

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال جلد ختم ہوجائے گی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے مکمل رابطے میں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرول بحران پر ڈیلرز ایسوسی ایشن سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں جلد ہڑتال ختم ہو جائے گی دوسری جانب ایسوسی ایشن نے مذاکرات اور حکومتی رابطوں کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے معاملے میں حکومت کی جانب سے ڈیلرز کے کچھ نمائندوں سے خفیہ مذاکرات جاری ہیں جن میں حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کو معاملات جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈیلرز کے جواب کا انتظار ہے امید ہے ہڑتال جلد ختم ہو جائے گی، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدے داروں سے مکمل رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ کچھ دیر میں پیش رفت سامنے آجائے گی، کچھ دیر پہلے بھی نمائندوں سے دوبارہ رابطہ ہوا ہے معاملے میں مثبت پیش رفت ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے رابطے اور مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے ملک بھر میں ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 965466

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965466/حکومتی-مذاکرات-کا-دعوی-مسترد-پیٹرولیم-ڈیلرز-ہڑتال-جاری-رکھنے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org