0
Thursday 25 Nov 2021 22:42

عراق، امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کی نذر

عراق، امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کی نذر
اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم دھماکے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کا یہ قافلہ عراق کے جنوبی صوبے بصرہ میں سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرایا جس سے قافلے میں شامل متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت جل کر راکھ ہو گئیں۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا صابرين نیوز کے مطابق "اولیاء الدم" نامی مزاحمتی گروہ نے اس حوالے سے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس دھماکے کی تیار ویڈیو فوٹیج عنقریب جاری کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 965477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش