QR CodeQR Code

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون آج پیش کیا جائے گا

26 Nov 2021 09:37

مجوزہ قانون کے مطابق کچرا اٹھانے اور واٹر اینڈ سیوریج کا نظام میئر کے ماتحت ہوگا۔ کراچی میں ٹاؤن سسٹم بحال کیے جانے کی بھی تجویز شامل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ قانون کے مطابق کچرا اٹھانے اور واٹر اینڈ سیوریج کا نظام میئر کے ماتحت ہوگا۔ کراچی میں ٹاؤن سسٹم بحال کیے جانے کی بھی تجویز شامل ہے۔ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون میں لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد اور میرپورخاص میں میئر کا انتخاب ہوگا۔ حلقہ بندیوں کیلئے یوسی کی آبادی 72 ہزار تک کرنے کی تجویز ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کی منظوری دے دی۔ نئے بلدیاتی نظام کے تحت کراچی میں ضلع کونسل اور ڈی ایم سی کے نظام کو ختم کرکے صوبے کے ہر ڈویژن میں ٹاؤن سسٹم نافذ کیا جائے گا، کراچی میں ضلع کونسل اور ڈی ایم سیز کی جگہ 25 ٹاؤنز تشکیل دیئے جائیں گے، جو جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں 18 تھے۔ نئے بلدیاتی نظام میں میئر کراچی کو مزید اختیارات دیئے جائیں گے، جبکہ یونین کونسل کے چیئرمینز بھی بااختیار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 965502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965502/سندھ-میں-نئے-بلدیاتی-نظام-سے-متعلق-قانون-ا-ج-پیش-کیا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org