QR CodeQR Code

 ووٹ کو عزت دو، روٹی کپڑا اور مکان، تبدیلی کے نعرے فلاپ ہو چکے ہیں، تحریک لبیک 

26 Nov 2021 12:09

ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی بلوچستان کے امیر کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے کارکن اسلام کے مجاہد ہیں، کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کارکن آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی کو وارڈ کی سطح پر منظم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک لبیک کسی ترقی پسند لبرل خیالات رکھنے والی سیاسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی، تحریک لبیک کے کارکن اسلام کے مجاہد ہیں، کارکنوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار امیر تحریک لیبک بلوچستان ورکن شوری مفتی وزیر خان نے ملتان میں محمد حسین رضوی کی رہائشگاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ کارکن آئندہ بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں اور پارٹی کو وارڈ کی سطح پر منظم کریں، ووٹ کو عزت دو، روٹی کپڑا اور مکان، تبدیلی کے نعرے فلاپ ہو چکے ہیں، عوام کی نجات صرف اور صرف نظام مصطفے میں ہے۔ انہوں نے اپنے دروہ ملتان کے دوران لانگ مارچ اور دھرنے کے زخمی امیر حمزہ، محمد حسین اعوان کی عیادت کی۔ اس موقع پر ضلعی نائب ناظم قاری یونس، ضلعی ناظم سکندر رضوی، سیکورٹی انچارج عمیر قریشی، محمدحسین رضوی، اریب رضوی، قاری آصف، بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 965522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965522/ووٹ-کو-عزت-دو-روٹی-کپڑا-اور-مکان-تبدیلی-کے-نعرے-فلاپ-ہو-چکے-ہیں-تحریک-لبیک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org