1
1
Friday 26 Nov 2021 11:35
برسی کی تقریب سے علامہ احمد اقبال رضوی کا خصوصی خطاب

چنیوٹ، شہید علی ناصر صفوی کی 21 ویں برسی کی خصوصی تقریب

تاریخ علی ناصر صفوی کو ہمیشہ ایک محسن کے نام سے یاد رکھے گی
چنیوٹ، شہید علی ناصر صفوی کی 21 ویں برسی کی خصوصی تقریب
اسلام ٹائمز۔ شہید علی ناصر صفوی حقیقی معنوں میں ہماری قومی تاریخ کا دل ہیں، گذشتہ روز شہید علی ناصر اور ان کی اہلیہ شہیدہ پروین بتول کی برسی کی ایک روح پرور تقریب ان کے مرقد پر حسین آباد ضلع چنیوٹ میں منعقد ہوئی۔ خانوادہ شہید، آئی ایس او پاکستان فیصل آباد ڈویژن اور ادارہ افکار کے اشتراک سے منعقدہ مجلس ترحیم اور عزاداری سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی، ادارہ افکار کے سربراہ ڈاکٹر دانش نقوی نے خطاب کیا جبکہ منقبت خواں زوار بسمل اور مقدس کاظمی نے ترانہ شہادت پیش کئے۔ مجلس عزا، دعائے کمیل کی روحانی نشست اور عزاداری میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ علی ناصر صفوی کو ہمیشہ ایک محسن کے نام سے یاد رکھے گی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ شہید علی ناصر صفوی کی زندگی کے مختلف پہلو قوم پر مزید واضح ہوتے جائیں گے۔ علی ناصر صفوی کی شخصیت ایمان اور عقیدے کی مجسم شکل تھی۔ انہیں کبھی یاد خدا اور ہدف سے غافل نہیں دیکھا گیا۔ وہ ہر وقت قومی مشکلات کے لیے فکر مند اور مشکلات کے حل کے لیے سرگرم عمل رہتے تھے۔ شہید علی ناصر صفوی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر دانش نقوی نے شہید اور شہادت کے قرآنی تصور اور شہید علی ناصر صفوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ شہید کے مرقد پر گلدستے چڑھائے گئے، چراغاں بھی کیا گیا اور قرآن کریم کی تلاوت کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 965525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
Salam
esy prg bry payma y py kraye jany chahye ta k shohada k hq ko ada kia ja sky un k afkaro aml ko zinda krny ka ahd kia or kraya jaye fqd tareekh yad rkhna
kafii statuss lagana ot nhinhy
ہماری پیشکش