0
Friday 26 Nov 2021 19:48

3 کشمیری طلبہ کا جوڈیشل ریمانڈ، عدالت نے 7 دسمبر تک توسیع کی

3 کشمیری طلبہ کا جوڈیشل ریمانڈ، عدالت نے 7 دسمبر تک توسیع کی
اسلام ٹائمز۔ بھارتی شہر آگرہ کی عدالت نے گرفتار 3 کشمیری طلبہ کی جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔ ان تینوں طلاب علموں کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت و پاک میچ میں پاکستانی ٹیم کی فتح پر تالیاں بجانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی عدالتی ریمانڈ میں اب 7 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ ارشد یوسف، عنایت الطاف شیخ اور شوکت احمد گنائی راجہ بلونت سنگھ انجینئرنگ کالج آگرہ میں زیر تعلیم ہیں۔ انہیں آگرہ پولیس کی جانب سے اکتوبر 25 کو  سیکشن 153A، 505(1) B اور سیکشن 66F آف  آئی ٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں پولیس نے ان کے خلاف بغاوت کی دفعات 124A بھی شامل کی تھیں۔ آگرہ عدالت میں وکلاء نے انکی پیروی کرنے سے انکار کیا تھا اور ان پر عدالے کے احاطے میں حملہ بھی کیا گیا تھا۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے طلبہ کے کیس کو متھرا کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر اگلی سماعت 10 دسمبر مقرر کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش