QR CodeQR Code

رامباغ انکاؤنٹر پر جائز شکوک پیدا ہورہے ہیں، محبوبہ مفتی

26 Nov 2021 21:23

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ رپورٹوں اور گواہوں کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ یکطرفہ تھی۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ شہر کے رام باغ علاقے میں ہونے والے مبینہ تصادم کی صداقت پر ’’جائز شکوک پیدا ہو رہے ہیں‘‘۔ محبوبہ مفتی نے سماجی رابطہ گاہ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دو دن قبل رام باغ میں مبینہ انکاؤنٹر کے بعد اس کی صداقت پر جائز شکوک پیدا ہو رہے ہیں۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹیی کی سربراہ نے الزام لگایا کہ رپورٹوں اور گواہوں کے مطابق ’’ایسا لگتا ہے کہ فائرنگ یک طرفہ تھی‘‘۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی مھبوبہ مفتی نے الزام لگایا کہ ایک بار پھر سچائی سے دور سرکاری بیان زمینی حقائق کے مطابق نہیں ہے جیسا کہ شوپیاں، ایچ ایم ٹی اور حیدر پورہ میں دیکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965565/رامباغ-انکاؤنٹر-پر-جائز-شکوک-پیدا-ہورہے-ہیں-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org