0
Friday 26 Nov 2021 21:28

کوئٹہ، مختلف وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم اور فونز برآمد

کوئٹہ، مختلف وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، بھاری رقم اور فونز برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس نے کوئٹہ میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں ملوث گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز اسد ناصر کے مطابق مختلف کارروائیوں کے نیتجے میں جرائم پیشہ عناصر اور راہزنی، ڈکیتی اور چوری سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے گرفتار ملزمان کی وارداتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے شہر کے مختلف مقامات سے 5 مختلف وارداتوں کے دوران 27 موبائل فونز اور 12 لاکھ 53 ہزار روپے چھینے تھے۔ پولیس نے دن رات محنت کرکے ان وارداتوں کا سراغ لگایا اور ان میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہونے پر کارروائیاں کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ راؤنڈ، چھینی گئی رقم، 18 مسروقہ موبائلز اور 7 دیگر موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے 2 ساتھی تاحال آزاد ہیں، جنکی گرفتاری کیلئے پولیس کوششیں کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش