0
Friday 26 Nov 2021 21:58

اورکزئی، صوبائی اسمبلی کے 2 امیدواروں کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت

اورکزئی، صوبائی اسمبلی کے 2 امیدواروں کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع اورکزئی سے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار حاجی سید نور اکبر اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی اسمبلی امیدوار سید بشارت حسین میاں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدہ تقریب میں صوبائی صدر نجم الدین خان اور صوبائی نائب صدر ساجد حسین طوری کی موجودگی میں ڈسٹرکٹ اورکزئی سے آزاد امیدوار حاجی سید نور اکبر، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار سید بشارت حسین میاں نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مستعفی ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان، سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اخوانزدہ چٹان، کوارڈینشن سیکرٹری ڈاکٹر افسرالملک اور جانگریز مہمند ڈسٹرکٹ ہنگو کے صدر ابن علی اور جنرل سیکرٹری پشاور خالد خان بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 965597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش