QR CodeQR Code

کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، علامہ مبشر حسن

26 Nov 2021 23:09

میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ترجمان نے کہا کہ سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں، پولیس اور رینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ترجمان علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پولیس اور رینجرز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، سندھ حکومت، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کا نوٹس لیں۔ میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ امام بارگاہ علی اصغر فیڈرل بی ایریا بلاک 20 انچولی کے سامنے سے دن دھاڑے فیملی سے اسلحے کے زور پر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے، پولیس اور رینجرز عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 965615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965615/کراچی-میں-بڑھتے-اسٹریٹ-کرائمز-پولیس-اور-رینجرز-کی-کارکردگی-پر-سوالیہ-نشان-ہیں-علامہ-مبشر-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org