QR CodeQR Code

لاہور میں گیس کی قلت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

27 Nov 2021 09:43

درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری منسٹری آف انرجی اینڈ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا اور سوئی نادرن گیس کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردیوں کی آمد کیساتھ ہی شہر میں گیس کی قلت پیدا ہو چکی ہے، شہری مہنگے داموں این ایل جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گیس کی قلت کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں عدالت سے گیس کی قلت دور کرنے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں شہری سردار فرحت منظور کی جانب سے مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری منسٹری آف انرجی اینڈ پٹرولیم ڈویژن، اوگرا اور سوئی نادرن گیس کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سردیوں کی آمد کیساتھ ہی شہر میں گیس کی قلت پیدا ہو چکی ہے، شہری مہنگے داموں این ایل جی گیس خریدنے پر مجبور ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حکومت اور اوگرا سمیت دیگر اداروں کو گیس کی قلت دور کرنے کا حکم دے۔ مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت گیس کی قلت کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 965662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965662/لاہور-میں-گیس-کی-قلت-کا-اقدام-ہائیکورٹ-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org