QR CodeQR Code

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا بحرین کا دورہ

27 Nov 2021 07:39

ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کے امن و سلامتی کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بحرین کا دورہ کیا۔ انہوں نے بحرین کے بادشاہ شاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ، وزیراعظم سمیت اعلیٰ سول اور ملٹری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں جیو اسٹریٹجک صورتحال، سکیورٹی چیلنجز اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خطے کے امن و سلامتی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس موقع پر بحرین کے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک تاریخ ہے، پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط ستون اور طاقت ہے۔

جنرل ندیم رضا نے فوج کے کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کیں، جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا نے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 965664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965664/چیئرمین-جوائنٹ-چیفس-آف-اسٹاف-کمیٹی-جنرل-ندیم-رضا-کا-بحرین-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org