0
Saturday 27 Nov 2021 08:58

مشیر خزانہ شوکت ترین نے میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا

مشیر خزانہ شوکت ترین نے میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل دیدیا
اسلام ٹائمز۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ و ریونیو میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کے چیئرمین مقرر ہوگئے ہیں، جس کا وزارت خزانہ نے نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ گروپ میں معاشی ماہرین اور سرکاری ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین، سید سلیم رضا، ڈاکٹر راشد امجد، ڈاکٹر سلمان شاہ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر، ڈاکٹر اعجاز نبی، ثاقب شیرانی، ڈاکٹر عابد قیوم سہلری اور ڈاکٹر ندیم الحق شامل ہیں۔ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا حصہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 965667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش