QR CodeQR Code

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر میڈیکل کور کی پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ بن گئیں

27 Nov 2021 11:29

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پہلی خاتون تھری اسٹار جنرل کو اے ایم سی کی کرنل کمانڈنٹ تعینات کرنا پاک آرمی اور ملک کیلئے فخر کی بات ہے۔ انہوں نے امن اور جنگ کے دوران صحت کے اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے پر اے ایم سی کی خدمات کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے پہلی خاتون کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل کور سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک پروقار تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو کرنل کمانڈنٹ آرمی میڈیکل کور کے بیجز لگائے۔ پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر آرمی میڈیکل کور کی کرنل کمانڈنٹ بننے والی پہلی خاتون افسر ہیں۔ آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کی جنگ اور امن کے دوران صحت عامہ کے لیے خدمات اور اعلیٰ معیار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ آرمی میڈیکل کور نے فرض کی ادائیگی میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف کورونا کیخلاف جدوجہد میں صف اول کے سپاہی ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف عوام کے تحفظ اور بہبود کے لیے کوشاں ہے، پاک فوج کی پہلی تھری سٹار خاتون جنرل کو کرنل کمانڈنٹ بننے پر پاک فوج اور پوری قوم کو فخر ہے۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس اسٹاف میڈیکل سائنسز میں جدید رجحانات کو اپنائیں۔


خبر کا کوڈ: 965673

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965673/لیفٹیننٹ-جنرل-نگار-جوہر-میڈیکل-کور-کی-پہلی-خاتون-کرنل-کمانڈنٹ-بن-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org