QR CodeQR Code

بھارت کو ہر جگہ شکست دے سکتے ہیں، شہریار آفریدی

27 Nov 2021 15:47

کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ سمجھ چکی ہے۔ مودی بھارت کے چہرے پربدنما داغ بن چکا ہے۔ ایٹمی طاقت اور کشمیر پاکستان کی بیس لائن ہے۔ ہم بھارت کو ہر جگہ شکست دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بتا رہے ہیں کہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہو۔


اسلام ٹائمز۔ شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت کا دشمن ہے۔ کشمیر کمیٹی کے چئیرمین شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ سمجھ چکی ہے۔ مودی بھارت کے چہرے پربدنما داغ بن چکا ہے۔ ایٹمی طاقت اور کشمیر پاکستان کی بیس لائن ہے۔ ہم بھارت کو ہر جگہ شکست دے سکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان بتا رہے ہیں کہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہو۔ شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا میں سوچ ہے کہ مودی بھارت دشمن ہے۔ 5 اگست 2019 کے بعد سے کشمیر میں جنگی جرائم ہو رہے ہیں۔ کشمیر کے معاملے کو انسانیت کے حوالے سے دیکھا جائے۔ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں حق خودارادیت کا کہتی ہیں۔ کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس پر سیاست نہیں۔ شہر یار آفریدی نے کہا کہ  کسی بھی مسئلے پر بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے۔ فیفتھ جنریشن وار فییر ہے ہمارے بچوں کو نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پریمئیر لیگ میں 100 کھلاڑی دنیا بھر سے آئے۔ بھارت نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو کھیلنے سے کیوں روکا؟ کشمیر پریمئیر لیگ پر اربوں روپے کا کاروبار ہوا۔ کشمیر کمیٹی کا مطلب پارلیمان ہے جو عوام کی آواز ہے۔


خبر کا کوڈ: 965725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965725/بھارت-کو-ہر-جگہ-شکست-دے-سکتے-ہیں-شہریار-ا-فریدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org