0
Saturday 27 Nov 2021 21:26

بھارت میں جناح کے پیروکاروں کو عوام سبق سکھانے کو تیار ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ

بھارت میں جناح کے پیروکاروں کو عوام سبق سکھانے کو تیار ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلٰی یوگی آدتیہ ناتھ نے سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کا نام لئے بغیر انہیں محمد علی جناح کا پیروکار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد علی جناح کے پیروکاروں کو ریاست اترپردیش کی عوام سبق سکھانے کو تیار ہیں۔ یو پی کے وزیراعلٰی نے آج جونپور میں ٹیڈی کالج میدان پر منعقد کاشی خطہ کے 16 اضلاع کے 30 ہزار 286 بوتھ صدور کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو نے تو بھارت کی تقسیم کے ذمہ دار اور پاکستان کے بنیاد گزار محمد علی جناح کا موازنہ مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، پنڈت نہرو سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ آزادی کی لڑائی میں جناح نے کافی اہم رول ادا کیا تھا۔ بی جے پی کے لیڈر نے اکھلیش یادو کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر مسلمانوں کی حامی سیاست کا حصہ قرار دیا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ نے نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے ذریعہ تیز جاری رکھے ہوئے ترقیاتی کاموں کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے شہریوں نے ایک بدلتے ہوئے ہندوستان کو دیکھا ہے، ’ایک ہندوستان مستحکم ہندوستان‘ کو بنتے دیکھا ہے۔ 2017ء سے پہلے حکومت میں رہنے والے بدعنوانی پھیلا کر ترقی میں رکاوٹ پیدا کرتے تھے، نوجوانوں کی نوکری پر ڈکیٹی ڈالتے تھے اور جگہ جگہ پر فساد کرا کر جھوٹے مقدموں میں شہریوں کو پھنساتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 4 سال میں بی جے پی کے میعاد کار میں ریاست میں فساد، لاپتہ اور لاقانونیت کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 965744
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش