QR CodeQR Code

یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت نفرت کے جذبے کیساتھ کام کررہی ہے، سنجے سنگھ

27 Nov 2021 21:28

ایک پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں محروم استحصال زدہ سماج کے غریب طبقات کیخلاف ظلم، بربریت، غنڈہ گردی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت ذات پات کی نفرت کے جذبے سے کام کر رہی ہے اور قانون اور آئین کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں سنجے سنگھ نے کہا کہ اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے دور حکومت میں محروم استحصال زدہ سماج کے غریب طبقات کے خلاف ظلم، بربریت، غنڈہ گردی کی کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو پریاگ راج میں پیش آنے والے واقعے کے بارے میں آپ جانیں گے تو آپ کی روح کانپ جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 965747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965747/یوگی-ا-دتیہ-ناتھ-کی-حکومت-نفرت-کے-جذبے-کیساتھ-کام-کررہی-ہے-سنجے-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org