0
Sunday 28 Nov 2021 01:32

نیب نے ہمیں چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی، مولانا فضل الرحمان

نیب نے ہمیں چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نیب نے ہمیں چھیڑا تو منہ کی کھانی پڑے گی۔ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا گیا چیلنج یہ ہے کہ کون معاملات ٹھیک کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیب ہمیں نہیں چھیڑ سکتا اگر نیب نے چھیڑا تو اسے منہ کی کھانے پڑے گی۔ فضل الرحمان نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے مالک وہاں کے لوگ ہیں، ہر صوبے کے لوگ اپنے وسائل کے مالک ہیں، آج پاکستان کی آزادی چھینی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو ہم پر مسلط کیے گئے ان کی کوئی حیثیت نہیں، اب معیشت کو چلانا چیلنج بن چکا ہے، ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر نوجوانوں کیساتھ دھوکہ کیا گیا۔ جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ آج پارلیمنٹ یرغمال ہے، حکومت الیکشن میں دھاندلی کے لیے قانون سازی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم فاتح ہیں، حکمران شکست چور ہیں، پاکستان دنیا کے نقشے پر ریاست کی شکل رکھتا ہے، ہم نے اسلام اور شریعت کو شناخت دینی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش