0
Sunday 28 Nov 2021 06:11

جے ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن ملتان میں جاری، آج نئے صدر کا انتخاب ہوگا

جے ایس او پاکستان کا مرکزی کنونشن ملتان میں جاری، آج نئے صدر کا انتخاب ہوگا
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا چودھواں مرکزی کنونشن امامین کربلا ملتان میں جاری ہے، جس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل علامہ ناظر عباس تقوی، مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان، رکن نظارت جے ایس او پاکستان سید عون ساجد نقوی، دوست علی ونگانی، سید اظہار بخاری، مرکزی صدر جے ایس او سید ذیشان حیدر شمسی، سید تنویر الکاظم گیلانی، ذیشان حیدری، منیر بھٹو، زاہد زیدی، ممبر ضلعی امن کمیٹی خاور حسنین بھٹہ اور تحصیل صدر سید علی سجاد نقوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں اور عہدے ہدف نہیں ہوتے بلکہ یہ مقاصد کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے مقاصد کے حصول کیلئے بڑی قربانیاں اور منزلیں طے کرنی پڑتی ہیں۔ مقررین نے مزید کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی کے تدارک کے لیے نوجوانوں کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیں اور طلباء کو درپیش مسائل اور ان کے تدارک کے لیے کام کو مزید تیزی سے جاری رکھنا ہوگا۔ مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہیں۔ مرکزی کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 965814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش