0
Sunday 28 Nov 2021 09:23

ریڈی میڈ نظریات کا دھندا کرنیوالوں کی منہ کی کھانی پڑے گی، اشرف آصف جلالی

ریڈی میڈ نظریات کا دھندا کرنیوالوں کی منہ کی کھانی پڑے گی، اشرف آصف جلالی
اسلام ٹائمز۔ مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں پاکستان سنی تحریک کی اعلیٰ قیادت اور تحریک لبیک و تحریک صراط مستقیم کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملک و ملت کو درپیش اہم مسائل پر ملاقات ہوئی۔ سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے دیگر قائدین مولانا شاداب رضا قادری، ڈاکٹر شاہد حسین قادری، نواز قادری کے ہمراہ تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، علامہ فرمان علی حیدری، ڈاکٹر آصف علی بلالی، علامہ صدیق مصحفی، مفتی حذیفہ جلالی و دیگر سے تفصیلی ملاقات کی جو تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی۔ سنی تحریک اور تحریک لبیک کے قائدین نے کہا کہ حقوق اہلسنت اور عقائد اہلسنت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ عقائد اہلسنت سے منحرف ہونیوالے بعض عناصر کا ہر جگہ محاسبہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلک اعلیٰ حضرت سے بغاوت کرنیوالوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اکابرین امت کے نظریات سے ہٹ کر ریڈی میڈ نظریات کا دھندا کرنیوالوں کی منہ کی کھانی پڑے گی۔ پاکستان کو نظام مصطفی(ص) کی حکمرانی اور ناموس مصطفی (ص) کی پاسبانی کا قلعہ بنانے کیلئے کی گئی طویل جدوجہد کو حتمی نتائج تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا عقیدۂ ختم نبوت اور عقیدۂ ختم معصومیت کا پرچم بستی بستی اور نگر نگر لہرایا جائے گا۔ قانون ناموس رسالت 295 سی پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔
خبر کا کوڈ : 965821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش