0
Sunday 28 Nov 2021 09:59

حفاظتی ٹیکوں سے 3 بچے جاںبحق، وزیراعلٰی بلوچستان نے نوٹس لے لیا

حفاظتی ٹیکوں سے 3 بچے جاںبحق، وزیراعلٰی بلوچستان نے نوٹس لے لیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے خسرہ اور روبیلہ مہم کے دوران لگائے جانے والے انجیکشنز سے 3 بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا ہے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلٰی انسپکشن ٹیم کو ہدایت کی گئ ہے کہ 24 گھنٹوں میں تمام انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے ہدایت جاری کی ہے کہ انکوائری میں ذمہ دار قرار پانے والے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خسرہ اور روبیلہ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کی مہم جاری ہے۔ اس مہم کے دوران قلعہ عبداللہ کے علاقے میں تین بچے حفاظتی ٹیکے لگنے کے بعد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کئی بچوں کو حالت غیر ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ خسرہ اور روبیلہ مہم کے دوران بچوں کی ہلاکت کا وزیراعلٰی بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 965824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش