0
Sunday 28 Nov 2021 10:21

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ، لاہور سے قافلے روانہ

اسلام آباد میں جماعت اسلامی کا مہنگائی مارچ، لاہور سے قافلے روانہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے اسلام آباد میں مہنگائی مارچ میں شرکت کیلئے قافلہ واپڈا ٹاون لاہور سے روانہ، قافلے کی قیادت صوبائی امیر محمد جاوید قصوری کر رہے ہیں۔ قافلے میں پی پی170، پی پی167، پی پی 160 کے ارکان شامل ہیں۔ قافلہ کے ہمراہ سیاسی رہنما وقاص احمد بٹ، انجنیئر احمد سلمان، فہیم صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور احمد سلمان بلوچ، رہنما جے آئی یوتھ، حمزہ بلال، ملک سلمان ایوب، غلام حسین تبسم سمیت دیگر رہنما اور کارکنان شامل ہیں۔ جاوید قصوری کا کہنا تھا کہ جھوٹے حکمرانوں کو جھوٹے وعدوں کا حساب دینا ہوگا، ہزاروں نوجوان حکمرانواں سے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کا حساب لینے اسلام آباد پہنچیں گے۔
 
وقاص بٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، مگر حکمرانوں نے انہیں ناامیدی اور ڈپریشن کا شکار کر دیا ہے، نوجوان بے روز گاری کے ہاتھوں شدید پریشان ہے، گھروں میں فاقوں کے باعث خودکشیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری سے خودکشی کرنیوالے کراچی کے صحافی کی موت کے بھی ذمہ دار حکمران ہیں۔ احمد سلمان بلوچ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی یوتھ کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی، نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں نے عوام سے زندگی کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومت عوام کو ریلیف کی بجائے مسلسل تکلیف دے رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش