0
Sunday 28 Nov 2021 10:59
کور کمانڈر پشاور کا دورہ میرانشاہ

قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے، جنرل فیض حمید

قبائلی اضلاع کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح ہے، جنرل فیض حمید
اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے میران شاہ کادورہ کیا، میران شاہ میں اتمانزئی مشران کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا ہے۔ اتمانزئی مشران کے ساتھ ساتھ جی او سی سیون ڈویژن میجر جنرل نعیم اختر، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان اور ڈی پی او عقیق حسین نے بھی جرگہ میں شرکت کی۔ اتمانزئی مشران نے افغانستان سے متاثرین کی واپسی، دوطرفہ تجارت بڑھانے، قبائلی اضلاع میں انڈسٹری کی حوصلہ افزائی، مسمار شدہ بازاروں کے معاوضوں کی ادائیگی، یونیورسٹی اور کیڈٹ و میڈیکل کالجز کے قیام جیسے مطالبات پیش کئے۔ کور کمانڈر پشاور نے اتمانزئی مشران کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کہ علاقے میں امن و امان کا قیام، ترقی اور خوشحالی فوج اور حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ کور کمانڈر نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، تجارت اور تعلیم کو فروغ دیکر علاقے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب شروع ہو گا۔ انہوں نے مشران پر نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کی طرف راغب کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 965832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش