QR CodeQR Code

افغانستان میں طالبان کی حکومت سے پہلے بھی معاشی مسائل تھے، حسن اخوند

28 Nov 2021 11:28

افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے گزشتہ روز پہلی بار عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے طالبان امریکا لڑائی، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت عالمی برادری سے تعلقات پر بات چیت کی۔


اسلام ٹائمز۔ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند کا کہنا ہے کہ طالبان کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے گزشتہ روز پہلی بار عوام سے خطاب کیا جس میں انہوں نے طالبان امریکا لڑائی، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال سمیت عالمی برادری سے تعلقات پر بات چیت کی۔ افغان وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے کہا کہ طالبان نے اپنے تمام وعدے پورے کیے ہیں، طالبان عالمی برادری کے ساتھ اچھے اور معاشی تعلقات کی خواہاں ہے لہذا عالمی برادری انسانی بنیادوں پر افغانستان کی امداد جاری رکھے جب کہ افغانستان کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔ ملا محمد اخوند نے ملکی معاشی صورتحال پر کہا کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت سے پہلے بھی معاشی مسائل تھے تاہم اگر افغان مرکزی بینک کے اثاثے بحال کر دیے جائیں تو ہماری معاشی مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ افغان وزیراعظم نے کہا کہ طالبان نے خواتین کو ان کے حقوق دیے ہیں اور ہم لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق معاملات مزید بہتر کر رہے ہیں، اس کے علاوہ رپورٹس ملی ہیں کہ کچھ لوگ گھروں میں گھس کر امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں، ایسے افراد کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا متعلقہ حکام ان واقعات کا نوٹس لیں۔


خبر کا کوڈ: 965835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965835/افغانستان-میں-طالبان-کی-حکومت-سے-پہلے-بھی-معاشی-مسائل-تھے-حسن-اخوند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org