QR CodeQR Code

مال اور دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے، عمران خان

28 Nov 2021 11:45

معروف امریکی اسلامی اسکالر کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ انا کسی بھی شخص کو برباد کر دیتی ہے، کامیابی اور عزت صرف اللّٰہ تعالیٰ کی ذات دیتی ہے۔ یہ بات وزیرِاعظم عمران خان نے معروف امریکی اسلامی اسکالر شیخ حمزہ یوسف کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مذہب کے معاملے میں کسی کے ساتھ زبردستی نہیں کی جا سکتی، آپ اپنی ناکامیوں سے سیکھتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے سیاست شروع کی تو مافیا موجود تھی، اس وقت لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ طاقت ور لوگوں نے میری کردار کشی کی، مال اور دولت نہیں انسان کے اندر غیرت کا ہونا بہت ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 965837

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965837/مال-اور-دولت-نہیں-انسان-کے-اندر-غیرت-کا-ہونا-بہت-ضروری-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org