QR CodeQR Code

وزیرستان، ڈیرہ ٹو وزیرستان سائیکل ریس کے پہلے مرحلے کا اختتام

30 Nov 2021 16:00

دوسرے مرحلے کے فاتح بلوچستان کے سائیکلسٹ عبدالواحد رہے، جنھوں نے ٹانک سے گومل زام ڈیم تک کا 70 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے دس منٹ تیس سیکنڈ میں طے کیا جبکہ پہلے مرحلے کے فاتح علی الیاس دس سیکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان پہلی کمشنر ڈیرہ ٹور ڈی وزیرستان سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کے فاتح بلوچستان کے سائیکلسٹ عبدالواحد رہے، جنھوں نے ٹانک سے گومل زام ڈیم تک کا 70 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے دس منٹ تیس سیکنڈ میں طے کیا جبکہ پہلے مرحلے کے فاتح علی الیاس دس سیکینڈ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ اختتامی پواینٹ پہنچنے پر کمانڈنگ آفیسر 225 ونگ لیفٹنٹ کرنل حامد مختیار نے سائکلسٹ کا استقبال کیا، اس موقع پر علاقائی مشران، صحافی اور دیگر سکیورٹی حکام بھی شریک تھے۔ علاقائی مشران نے سائیکلسٹ فیڈریشن کے آفیشلز اور لیفٹنینٹ کرنل حامد کو روایتی لنگیاں پہنائی۔ کمانڈنگ آفیسر 225 ونگ نے پہلی پوزیشن لینے والے سائیکلسٹ عبدالواحد کو نقد انعام سے نوازا۔ گومل زام ڈیم میں ایک روز قیام کے بعد ریسر اگلی صبح وانا جائیں گے، جہاں اس ریس کا اختتام ہو گا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمایندوں سے بات کرتے ہوے مقامی مشران کا کہنا تھا کہ انھیں بہت خوشی ہے کہ صوبائی محکمہ سیاحت اور پاکستان ساییکلنگ فیڈریشن نے جنوبی وزیرستان کی خوبصورتی اور امن و امان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھایا ۔

یاد رہے کہ وزیرستان سائیکل ریس امن کارواں کا آغاز عاطف شہید پارک ڈیرہ اسماعیل خان سے کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ عامرلطیف تھے، سائیکل ریس میں پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت اسلام آباد کے ریسرز نے حصہ لیا۔ سائیکل ریس کارواں عاطف شہید پارک سے اقبال فورٹ گیا اور وہاں سے ٹانک روانہ ہوا اور بعدازاں اگلے دن ٹانک سے وزیرستان پہنچا۔ سائیکل ریس کی افتتاحی تقریب میں سٹیشن کمانڈر تیمور یونس، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین، ایڈیشنل ڈی سی او اقبال وزیر، اے سی ڈیرہ نواب سمیر حسین لغاری، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سید اصغر علی شاہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈی پی او ڈیرہ کی قیادت میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید اصغر علی شاہ کے زیر نگرانی ایس ایچ او کینٹ ملک محمد ساجد نے سائیکل ریس کارواں کی خصوصی سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ 


خبر کا کوڈ: 965843

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965843/وزیرستان-ڈیرہ-ٹو-سائیکل-ریس-کے-پہلے-مرحلے-کا-اختتام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org