0
Sunday 28 Nov 2021 12:32

کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا، اسد عمر

کراچی گرین لائن منصوبے کا آغاز 25 دسمبر سے ہو گا، اسد عمر
اسلام ٹائمز۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر  کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور اب 25 دسمبر سے کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ ‏کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، انشاءاللہ اگلے 10 دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لیے تیار ہو گا، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا جب کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر منصوبے افتتاح کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 965848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش