0
Sunday 28 Nov 2021 13:58

کراچی، مسمار کی جانیوالی نسلہ ٹاور کے قریب جانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری

کراچی، مسمار کی جانیوالی نسلہ ٹاور کے قریب جانے پر پابندی عائد، نوٹیفیکیشن جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر مسمار کی جانے والی بلند و بالا رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 کے تحت 4 افراد سے زائد کے جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 4 سے زائد افراد کے نسلہ ٹاور کے اطراف جمع ہونے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔ غیر متعلقہ افراد کے احتیاطی رکاوٹیں عبور کرنے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ نسلہ ٹاور کے باہر بلڈرز اور متاثرین کے احتجاج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ڈی سی ایسٹ نے کمشنر کراچی سے دفعہ 144 لگانے کی درخواست کی تھی۔ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 965850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش