0
Sunday 28 Nov 2021 14:44

سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال

سینیئر صحافی سردار تنویر حیدر کا گھر پہنچنے پر شاندار استقبال
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی اور سابق امامیہ چیف سکاوٹ سردار تنویر حیدر بلوچ کے رہائی کے بعد ضلع سرگودھا میں گھر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آٹھ ماہ قبل سردار تنویر حیدر بلوچ کو لاپتہ کیا گیا تھا اور یکم ستمبر کو بلوچستان کی لورالائی جیل میں منتقل کر دیا گیا تھا، تاہم اڑھائی ماہ میں قانونی پیشرفت کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ جس پر گذشتہ روز انہیں لورا لائی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تنویر حیدر بلوچ ضلع سرگودھا میں اپنے گھر پہنچے تو اہل علاقہ نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ سردار تنویر حیدر بلوچ کا شمار ملت تشیع کے دانشور اور سینیئر صحافیوں میں ہوتا ہے۔ ان کی بازیابی کیلئے شیعہ سیاسی جماعتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ سردار تنویر حیدر کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی بے گناہ تھے، جنہیں بے جرم و خطا اغواء کیا گیا، مگر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ وہ خیر و عافیت سے واپس آگئے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے کردار ادا کرنیوالے ملی و قومی رہنماوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 965855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش