QR CodeQR Code

تمام مسائل کا حل نظام مصطفےٰ(ص) کے نفاذ میں ہے، جے یو آئی

28 Nov 2021 15:21

لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پیر عبدالقدوس نقشبندی نے کہا کہ حکمران ٹولہ ملک سے غریب عوام کا خاتمہ کرنے پر تلا ہوا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے جو پہاڑ عوام پر گرائے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) پنجاب کے امیر پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی لاہور ڈویژن قاری اعظم حسین سمیت دیگر نے کہا ہے کہ تمام مسائل کا حل نظام مصطفےٰ (ص) کے نفاذ میں ہی ہے، امریکہ اور یورپ کے ایجنٹ اس ملک کے نظام کو درست نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وطن عزیز میں رسول اللہ(ص) کا نظام نافذ نہیں ہوتا ہمارے مسائل کسی صورت حل نہیں ہونگے، قوم کو جلد یا بدیر وطن عزیز کے حصول کے اصل مقصد کے طرف آنا ہو گا۔
 
لاہور میں علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولہ ملک سے غریب عوام کا خاتمہ کرنے پر تلا ہوا ہے، موجودہ حکمرانوں نے مہنگائی کے جو پہاڑ عوام پر گرائے ہیں ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی۔ رہنماوں نے کہا کہ حکمران اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر فوراً قابو پانے کیلئے تمام سرکاری اخراجات کو ختم کریں اور اقتدار کو اپنے ذاتی مفادات کی بھینٹ نا چڑھائیں۔


خبر کا کوڈ: 965859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965859/تمام-مسائل-کا-حل-نظام-مصطفے-ص-کے-نفاذ-میں-ہے-جے-یو-ا-ئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org