QR CodeQR Code

واٹر بورڈ اور کے ڈی اے بلدیہ کے پاس ہونا چاہئیں، وسیم اختر

28 Nov 2021 16:36

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق میئر کراچی نے کہا کہ سندھ حکومت اب تک 4، 5 ہزار اسکول بند کرچکی ہے، سندھ حکومت کی کسی شعبے میں دلچسپی نظر نہیں آتی، بلدیاتی بل میں ترمیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔


ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ اور کے ڈی اے بلدیہ کے پاس ہونا چاہئیں۔ حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر وسیم اختر نے یہ بات کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان اپنے تمام شعبوں کو فعال کر رہی ہے۔ سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ سندھ حکومت اب تک 4، 5 ہزار اسکول بند کرچکی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی کسی شعبے میں دلچسپی نظر نہیں آتی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ بلدیاتی بل میں ترمیم سے آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیاتی ترمیمی بل پر کورٹ جا رہے ہیں، احتجاج بھی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 965864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965864/واٹر-بورڈ-اور-کے-ڈی-اے-بلدیہ-پاس-ہونا-چاہئیں-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org