QR CodeQR Code

کوئٹہ، احتجاج کرنیوالے ڈاکٹرز کیخلاف پولیس کی کارروائی

28 Nov 2021 17:08

پولیس نے ڈاکٹرز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 19 ڈاکٹروں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے خلاف کریمنل لاء آڑڈیننس کی خلاف ورزی کا مقدمہ بھی درج ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کی جانب سے منع کرنے کے باوجود احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف کوئٹہ پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے ریڈ زون ایریا پر احتجاج کرنے والے 19 ڈاکٹرز کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کریمنل لاء آرڈیننس کی خلاف ورزی اور دیگر دفعات پر مبینہ ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 965871

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965871/کوئٹہ-احتجاج-کرنیوالے-ڈاکٹرز-کیخلاف-پولیس-کی-کارروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org