QR CodeQR Code

ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ کا ویکسین سے جانبحق ہونیوالے بچوں سے متعلق وضاحتی بیان

28 Nov 2021 18:13

بچوں کی اموات سے متعلق وضاحتی بیان میں ڈاکٹر رشید اچکزئی نے کہا ہے کہ مبینہ بچوں کی اموات خسرہ اور روبیلا کی ویکسی نیشن کیوجہ سے نہیں ہوئی ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اموات کی وجہ ٹیسٹ کے رزلٹ کے بعد ہی معلوم ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلعہ عبداللہ ڈاکٹر رشید اچکزئی کی جانب سے تین بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے وضاحتی بیان میں غلط انجکشن کی وجہ سے اموات کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبر حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ہماری نگرانی میں ٹیم اسی گھر گئی جہاں دو بچیوں کی اموات ایک ہفتہ قبل ہوئی تھیں۔ والدین کے مطابق بچوں کو خسرہ ویکسین نہیں لگوایا گیا تھا اور نہ ہی پولیو کے قطرے پلائے گئے تھے۔ ڈی ایچ او قلعہ عبداللہ نے مزید کہا کہ اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی ہیں کہ بچوں کا انتقال بیماری سے ہوا ہے یا کوئی اور وجہ ہے۔ اس سلسلے میں بچوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بجھوا دیئے گئے ہیں۔ رزلٹ آنے پر ہی معلوم ہوگا کہ بچوں کی اموات بیماری سے ہوئی یا نہیں۔ بعض والدین کمپلسیشن کے چکر میں بھی غلط بیانی کرکے اکثر اموات کو خسرہ سے تعبیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 965877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965877/ڈی-ایچ-او-قلعہ-عبداللہ-کا-ویکسین-سے-جانبحق-ہونیوالے-بچوں-متعلق-وضاحتی-بیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org