QR CodeQR Code

توہین رسالت قانون کے مطالبے کیخلاف کھڑے ہوئے جاوید اختر و نصیرالدین شاہ

28 Nov 2021 22:05

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے حکومت کی توجہ کچھ شرارتی لوگوں کے ذریعہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی طرف مبذول کرائی تھی اور افسوس کا اظہار کیا تھا کہ کوئی بھی حکومت اس معاملے میں ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور رضا اکیڈمی ممبئی کی جانب سے توہین رسالت کے خلاف قانون کے مطالبے کے چند دن بعد بہت سے افراد نے بشمول نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر اور اداکار نصیر الدین شاہ نے اس مطالبے کی سختی سے مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر ملک میں توہین مذہب کو جرم قرار دینے والے قانون کی کوئی جگہ نہیں ہو سکتی ہے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ (اے آئی ایم پی ایل بی) نے حکومت کی توجہ کچھ شرارتی لوگوں کے ذریعہ پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کی طرف مبذول کرائی تھی اور افسوس کا اظہار کیا تھا کہ کوئی بھی حکومت اس معاملے میں ٹھوس قدم اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

اس کے بعد بورڈ نے حکومت سے مقدس شخصیات کی توہین کرنے والوں کو سزا دینے اور اس معاملے سے نمٹنے کے لئے قانون بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔ انڈین مسلم فار سیکولر ڈیموکریسی نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مسلم پرسنل لاء بورڈ اور کچھ دیگر تنظیموں کے ہندوستان میں توہین رسالت کے خلاف قانون کے غیر آئینی مطالبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم ہندوتوا سے نفرت کرنے والے کچھ طبقوں کی مسلسل کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جو اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لئے اوور ٹائم کام کر رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 965880

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965880/توہین-رسالت-قانون-کے-مطالبے-کیخلاف-کھڑے-ہوئے-جاوید-اختر-نصیرالدین-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org