QR CodeQR Code

علماء نے ہمیشہ تشدد پسندی کیخلاف آواز بلند کی، ڈاکٹر راغب نعیمی

28 Nov 2021 19:27

آئی جی پنجاب سے ملاقات میں جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ نے کہا کہ علماء اہلسنت نے ہمیشہ تشدد پسندی کیخلاف آواز بلند کی، امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے افسروں اور نوجوان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے نوجوان اپنے جانیں خطر ے میں ڈال کر عوام کے مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے آئی جی پنجاب راﺅ سردار علی خان سے علماء کرام کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات کرنیوالوں میں مفتی عمران حنفی، مفتی انتخاب احمد نوری، مفتی ڈاکٹر حسیب قادری، مولانا محمد علی نقشبندی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پنجاب بھر میں امن و امان کی صورتحال، فرقہ وارانہ سرگرمیوں کی انسداد کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی نے وفد کو علماء پر قائم مقدمات کے حوالے سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء اہلسنت نے ہمیشہ تشدد پسندی کیخلاف آواز بلند کی، امن و امان کے قیام کیلئے پولیس کے افسروں اور نوجوان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے نوجوان اپنے جانیں خطر ے میں ڈال کر عوام کے مال وجان کی حفاظت کرتے ہیں۔

آئی جی پنجاب راﺅ سردار علی خان نے علماء کرام کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں علماء کرام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید دہشت گردی اور انتہائی پسندی کیخلاف ایک توانا آواز تھے۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی دینی وملی خدمات قابل قدر ہیں۔ علاوہ ازیں علماء کرام کے وفد سے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ساجد کیانی سے بھی ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 965881

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965881/علماء-نے-ہمیشہ-تشدد-پسندی-کیخلاف-آواز-بلند-کی-ڈاکٹر-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org