0
Sunday 28 Nov 2021 19:51

بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری

بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی حکومت کے آغاز سے ہی بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کئی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا اور مزید تبادلوں کی سمری تیار کردی گئی ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا اعلان باقی ہے۔ دوسری جانب بعض حلقے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں کہ یہ تبادلے حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہیں اور صوبائی حکومت صوبے کی اہم نشستیں اپنے من پسند افراد کے حوالے کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 965883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش