QR CodeQR Code

بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری

28 Nov 2021 19:51

نئی صوبائی حکومت کی آمد کے بعد سے بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کو تبدیل کردیا جائیگا۔ دوسری جانب حکومت پر من پسند افراد کو عہدے دینے کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی حکومت کے آغاز سے ہی بلوچستان کی بیوروکریسی میں تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے تمام سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈی سیز کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کئی سیکرٹریز، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کر دیا گیا اور مزید تبادلوں کی سمری تیار کردی گئی ہے۔ ایس اینڈ جی اے ڈے سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کا اعلان باقی ہے۔ دوسری جانب بعض حلقے حکومت پر الزام لگا رہے ہیں کہ یہ تبادلے حکومت کی انتقامی کارروائیاں ہیں اور صوبائی حکومت صوبے کی اہم نشستیں اپنے من پسند افراد کے حوالے کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 965883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/965883/بلوچستان-کی-بیوروکریسی-میں-تبادلوں-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org