0
Sunday 28 Nov 2021 20:53

تفتان، ایران کیجانب سے گرفتار پاکستانی شہری لیویز حکام کے حوالے

تفتان، ایران کیجانب سے گرفتار پاکستانی شہری لیویز حکام کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ ایرانی سکیورٹی فورسز نے ایران کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور داخل ہونے والے متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بہتر روزگار کی تلاش میں ایران سے یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 79 پاکستانی باشندوں کو ایران کی سکیورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار پاکستانی بغیر سفری دستاویزات کے سفر کررہے تھے۔ ایرانی حکام نے مبینہ پاکستانیوں کو تفتان بارڈر پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کردیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ان افراد میں 5 کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہیں تھے، جسکی وجہ سے انہیں واپس ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 965885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش